خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: تل مکھانہ
مختلف نام:
اردو، ہندی تالمکھانہ۔ سنسکرت اکشو گندھا۔ مرہٹی تالمکھانہ،کولا سنڈا۔ بنگالی کولیا کھارا۔ گجراتی ایکھرو۔ لاطینی آسڑا کینتھا لانگی فولیا(Astra CanthaLongi Folia)اور انگریزی میں آسڑا کانتھا(AsteraCantha)کہتے ہیں۔
شناخت:
تالمکھانہ (asteracantha)کا پودا مرطوب زمین میں اگتا ہے۔ دریا اور جھیل کے کنارے دھان کے کھیتوں میں اکثر پیدا ہوتا ہے اس کا پودا کانٹے دار ہوتا ہے۔ بیج کسی قدر تل سے ملتے جلتے ہوتے ہیں لیکن اس سے موٹے ہوتے ہیں۔ یہ سدا بہار پودا ایک سے تین میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کے پھول آسمانی رنگ کے، شاخیں کثرت سے ایک ہی جڑ سے نکلتی ہیں اور بہت ہی نازک ہوتی ہیں۔ شاخوں میں کانٹے دار گرہیں ہوتی ہیں اور ان کانٹوں کی جڑوں میں ہی بیج نکلتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہر گانٹھ سے چھ چھ پتے نکلتے ہیں۔ باہر کے پتے چار سے پانچ انچ تک لمبے ہوتے ہیں اور اندرونی چار پتے ڈیڑھ انچ سے زیادہ نہیں بڑھتے۔ اس کے دونوں سرے تیز ہوتے ہیں۔ اس کے پھول شوخ اور لالی لئے ہوئے نیلے رنگ کے ہوتے ہیں لیکن کئی پودوں میں سفید رنگ کے پھول بھی دیکھے گئے ہیں۔ یہ پھول ہر ایک گانٹھ پر لگ بھگ 8۔ 8یا 10۔ 10 کی تعداد میں لگتے ہیں۔ اس کی ڈوڈی1/3 انچ لمبی ہوتی ہے جس میں چار پانچ سے لے کر آٹھ دس تک بیج ہوتے ہیں۔
اس کا بدل ستاور ہے،ثعلب مصری یا تودری ہے۔ ہندوستان و پڑوسی ممالک کے مرطوب مقامات میں ہر جگہ دستیاب ہے ۔رنگ بھورا اور ذائقہ پھیکا لعابی ہوتا ہے۔
مزاج:
سردوتر
مقدار خوراک:
3 گرام سے 5گرام تک۔
فوائد:
پیشاب لانے والا، مقوی اور مفرح ہے۔ بدن کو موٹا کرتا ہے۔ مردانہ طاقت اور منی پیدا کرتا ہے۔سرعت کے لئے مفید ہے۔ طب یونانی میں اس کے بیجوں کا سفوف برابر چینی ملا کر 6گرام صبح اور 6 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم کھلانے سے جریان و احتلام کو آرام آجاتا ہے۔ اسے کئی معجونوں اور حلووں میں دوسرے مغزیات کے ساتھ ملا کر استعمال (uses of asteracantha) کیا جاتا ہے۔
طب آیوروید میں اس کی جڑ کا جوشاندہ جوڑوں کے درد کے لئے پلاتے ہیں۔ مدر بول ہونے کی وجہ سے اسے جلودھر میں بھی استعمال کراتے ہیں۔
تالمکھانہ(asteracantha) کے بیج اگر تھوڑی دیر منہ میں رکھے جائیں تو منہ کالعاب لگنے سے ان پر ایک لیسدار لعاب کی تہہ چڑھ جاتی ہے جس سے یہ زبان اور تالو کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں اوران سے ایک بہت اچھی خوشبو دماغ کو پہنچتی ہے۔
تالمکھانہ کے آسان و آزمودہ مجربات درج ذیل ہیں:
سفوف تالمکھانہ:
تالمکھانہ، گوکھرو، اندر جو شیریں ہر ایک 60 گرام، بیج بند سیاہ، بیج ہلہہل ہر ایک 30 گرام، لہسوڑا 20 عدد۔
سب دواؤں کو کوٹ چھان کر برابر چینی ملا کر رکھ لیں۔ 6 گرام صبح اور 6 گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم سے دیں۔
جریان،سرعت اورمنی کو گاڑا کرنے کے لئے مفید(uses of asteracantha) ہے۔
سفوف سیلان:
تال مکھانہ، دار چینی، طباشیر، کشتہ پوست، انڈہ مرغ، چاروں برابر وزن لے کر سفوف بنالیں ایک سے دو گرام ہمراہ دودھ گائے روزانہ صبح کھلائیں۔
سفوف مؤلّدشیر(دودھ بڑھانے کے لئے):
بیج تالمکھانہ، گری بیج خربوزہ، زیرہ سیاہ، تودرین، بہمن سرخ برابر برابر لے کر سفوف بنالیں۔ 5 گرام روزانہ نیم گرم گائے کے دودھ سے دیں۔ غذا بھی مقوی استعمال (uses of asteracantha)کرائیں۔
سفوف جریان:
گوکھرو، مغز کنول گٹہ، چھلکا درخت گولر، ہر ایک 15 گرام، تالمکھانہ، بیج بند، بیج سر والی، گوند ڈھاک ہر ایک 30 گرام، چینی سفید 300 گرام کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ 10گرام ہمراہ پانی دیں۔
سفوف مغلظ:
تالمکھانہ، موصلی سفید، موصلی سیاہ، طباشیر، گوکھرو،ثعلب مصری برابر برابر لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ دو گرام ہمراہ نیم گرم دودھ گائے صبح و شام دیں۔دھات کی خرابی کو دور کرتا ہے۔ ہر قسم کے جریان ومنی کے پتلا پن کے لئے مفید (uses of asteracantha)ہے۔
دیگر:
تالمکھانہ(asteracantha)، اسگند ناگوری، گری بیج کونچ، شقاقل مصری۔ہر ایک برابر وزن لے کر پیس کر برابر چینی ملا لیں۔ 10گرام صبح اور10گرام شام کو دودھ گائے استعمال کریں۔ منی کو بڑھانے و جریان کے لئے مفید ہے۔
جن لوگوں کا معدہ کمزور اور ہاضمہ خراب ہو وہ اس منی بڑھانے والی ادویات کو استعمال کرنے سے پہلے ہاضمہ درست کر لیں۔( ہری چند ملتانی)
جلودھر:
جڑ تالمکھانہ 6 گرام کو 25 گرام پانی میں چار گھنٹے بھگو رکھیں۔ پھر بند برتن میں جوش دیں۔ ایسا جوشاندہ دن میں دو سے تین بار دیں۔ جلود دھر کے لئے بہت مفید(uses of asteracantha)ہے۔
سفوف جریان:
ستاور، موصلی سفید، بیج بند، سمندر سوکھ، سر والی، مغز بیج تمر ہندی، موصلی سنبل،تج، تالمکھانہ، خشخاش سفید، دانہ الائچی کلاں، سنگھاڑا خشک برابر وزن لے کر سفوف بنا ئیں اور برابر چینی ملا کر صبح و شام 6 گرام سے9گرام استعمال کرائیں۔
ستاوری چورن(شارنگدھر):
ستاور،گوکھرو، چھال کنگرین، گری بیج کونچ، بیچ کنگھی، تالمکھانہ برابر وزن لے کر سفوف بنالیں۔ 10 گرام سے 15 گرام کو 400 گرام نیم گرم دودھ میں کھیر بنا کر مصری ملا کر لیں۔ پتلے ویرج کو گاڑھا کرتا ہے۔ احتلام،سرعت اورجریان کو دورکرتا ہے۔ مردانہ طاقت پیدا کرتا ہے۔ مردوں کے لئے خاص تحفہ ہے۔ ایک ماہ کے استعمال سے سرعت کا عارضہ (uses of asteracantha)دور ہو جاتا ہے۔
کثرت احتلام:
تالمکھانہ 20 گرام، گوند کیکر 20 گرام،ثعلب مصری 20گرام، چھلکا اسپغول 60 گرام، چینی 120 گرام۔ پہلی تین ادویات کا باریک سفوف بنالیں اور باقی ادویات کو اس میں اچھی طرح ملا لیں۔
5گرام صبح اور 5 گرام شام نیم گرم دودھ سے دیں۔
سفوف جریان و احتلام:
تالمکھانہ(asteracantha)، موصلی سیاہ، موصلی سفید، بہمن سرخ، بہمن سفید، ثعلب مصری، گوکھرو، گری بیج کونچ ہر ایک دس دس گرام۔ اندر جو شیریں، مصطگی رومی اصلی، الائچی خورد ہر ایک 5 گرام، تخم اٹنگن 9گرام، سنگھاڑہ خشک 200گرام، گری تمرہندی 3 گرام، چینی سفید تمام ادویات کے برابر۔ سفوف بنا لیں۔ پانچ گرام صبح اور پانچ گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال(uses of asteracantha) کریں۔
جریان و احتلام کے لئے مفید ہے۔منی گاڑھی کرنے کے لئے کامیاب علاج ہے۔سرعت کیلئے بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ دوران استعمال لال مرچ،میتھی، کریلا سے پرہیز کرائیں۔
تالمکھانہ
مختلف نام:
مشہور نام تالمکھانہ(asteracantha)۔ہندی تالمکھانہ۔بنگالی کانتا کولیکا ،کلیاکھاڑا۔سنسکرت کوکلا کھش،اکشو گندھا۔گجراتی ابکھرو۔مرہٹی وکھرا۔لاطینی میں آسٹراکنتھا لونگی فولیا(Astra Cantha Longi Folia) اور انگریزی میں آسٹراکنتھا(AsteraCantha) کہتے ہیں۔
شناخت:
ایک کانٹے دار جھاڑی کے مشہور بیج ہیں جو تل سے ملتے جلتے ہیں لیکن تل سے ذرا موٹے ہوتے ہیں۔یہ سدا بہار پودا ایک گز اونچا ہوتا ہے۔شاخیں کثرت سے ایک ہی جڑ سے عام طور پر نکلتی ہیں۔پودے مرطوب زمین میں دریا و جھیل کے کنارے یا دھان کے کھیتوں میں پیدا ہوتے ہیں۔پتے لمبے ہوتے ہیں۔جابجاگانٹھیں ہوتی ہیں۔ان گانٹھوں میں سے جو بیج نکلتے ہیں انہیں ہی تالمکھانہ کہتے ہیں اورتالمکھانہ کے نام سے ہی یہ تخم بازار سے عام مل جاتے ہیں۔
مزاج:
سرد وتر۔
مقدار خوراک:
5گرام سے 8گرام تک
فوائد:
مقوی ،مفرح اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔مردانہ طاقت بڑھاتا ہے اورمنی (ویرج)کو گاڑھا کرتا ہے۔سرعت کے لئے مجرب ہے۔ طب یونانی کے مطابق اس کے بیجوں کا سفوف برابر چینی ملا کر ہمراہ دودھ استعمال کراتے ہیں یا معجون بناکر جریان ،احتلام و مردانہ کمزوری کے لئے استعمال کراتے ہیں۔طب آیوروید کے مطابق اس کی جڑ کا جوشاندہ جوڑوں کے درد و استسقاء میں مفید(uses of asteracantha) ہے۔
تالمکھانہ کے آسان و آزمودہ مجربات
سفوف مغلّظ منی:
تالمکھانہ (asteracantha)،تخم کونچ دونوں برابر وزن لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور برابر چینی ملالیں۔خوراک 6گرام سے 10گرام تک صبح اور شام کو نیم گرم دودھ سے دیں۔منی کوگاڑھا کرنے و سرعت کے لئے مفید(uses of asteracantha) ہے۔
سفوف مّولد منی:
تالمکھانہ ،آسگندھ ناگوری ،مغز تخم کونچ ،شقاقل مصری ،سب برابر وزن لے کر پیس لیں اور ان سب کے برابر چینی یا مصری شامل کریں۔دس دس گرام یہ سفوف ہمراہ دودھ گائے صبح و شام دیں۔منی بڑھانے و گاڑھا کرنے میں بہت ہی مفید ہے۔
کثرت اِحتلام:
تالمکھانہ،گوند کیکر،ثعلب مصری ہر ایک 20گرام،چھلکا اسپغول 60 گرام،چینی سفید 120گرام ۔سفوف بنائیں۔پہلے والی 3 دواؤں اور چینی کو سفوف بنا کر ملالیں۔اسپغول کو ویسے ملالیں ۔5گرام صبح و 5گرام شام ہمراہ دودھ نیم گر م دیں۔احتلام کی زیادتی کے لئے مفید(uses of asteracantha) ہے۔
سفوف سیلان:
تالمکھانہ(asteracantha) ،کشتہ بیضئہ مرغ ،دار چینی،طباشیر۔چاروں برابر برابر لے کر ان سب کے برابر چینی ملالیں اور تین گرام صبح و شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم سے دیں۔
سفوف شیرافیزا:
تخم تال مکھانہ،گر ی بیج خربوزہ ،زیرہ سفید ،تودری سرخ،بہمن لال ہر ایک برابر لے کر سفوف بنالیں اور سب برابر چینی سفوف کر کے ملالیں۔خوراک10گرام صبح و 10گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گر دیں۔یہ سفوف دودھ کو بڑھاتاہے اور دودھ کو صاف کرتا ہے۔مریضہ کوغذا میں دودھ اور پھل استعمال کراتے رہیں۔
سفوف جریان:
گوکھرو ،گری کنول گٹہ(صاف کی ہوئی)،چھلکا درخت گولر ہر ایک 15گرام،تخم تالمکھانہ ،بیج بند تخم سروالی ،گوند ڈھاک ہر ایک30گرام،چینی سفید 330گرام،کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔خوراک10گرام صبح و10گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔جریان کے لئے ازحد مفید ہے۔
سفوف جریان:
تالمکھانہ (asteracantha)،گوکھرو ،ثعلب مصری ،موصلی سفید،موصلی سیاہ،طباشیر سب برابر وزن لے کر سفوف بنائیں اور برابر چینی پیس کر ملا لیں۔خوراک4گرام صبح و4گرام شام ہمراہ دودھ نیم گر م دیں۔دھات کی خرابی کی اصلاح کرتا ہے اور رقت کے لئے نافع ہے۔
دیگر:
تخم تالمکھانہ ،آسگندھ ناگوری ،گری بیج کونچ،شقاقل مصری ہر ایک برابر وزن لے کر سفوف بنالیں ۔ان سب ادویات کے برابر مصری شامل کریں۔دس گرام صبح اور دس گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں ۔منی کو گاڑھا کرنے والے و مردانہ کمزوری کے لئے مفید ہے۔
جن لوگوں کا معدہ کمزور و ہاضمہ خراب ہو وہ ایسی مغلظ ادویات استعمال نہ کریں ،پہلے ہاضمہ کو ٹھیک کرلیں۔(حکیم ڈاکٹر ہر چند ملتانی ،پانی پت )
ستاوری چورن(شارنگدھر):
تالمکھانہ ،ستاور ،گوکھرو،بیج کونچ ،بیج کنگھی برابر وزن لےکر سفوف بنائیں۔خوراک 10سے 15 گرام،دودھ میں کھیر بناکر مصری ملاکر استعمال کریں۔پتلے ویرج کو گاڑھا کرتا ہے۔احتلام ،سرعت جریان کے لئے بہت مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
تال مکھانہ Asteracantha
دیگر نام:
بنگالی میں کانتا کولیکا،مر ہٹی میں کولا سنڈا،سنسکرت میں ایکچورک یا اکشوا گندھا۔
ماہیت:
ایک کانٹے دار جھاڑی کے مشہور عام تخم(asteracantha)ہیں۔جو کسی قدر تلوں سےمشابہ لیکن ان سے چھوٹے ،موٹے اور خاکی رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ سدا بہار پودا ایک گز تک بلند ہوتا ہے۔شاخیں ایک ہی جڑسے نکلتی ہیں اور گرہ دار ہوتی ہیں۔ہر ایک گانٹھ سے چھ چھ پتے نکلتے ہیں۔بیرونی دو پتے چار سے پانچ تک لمبے ہوتے ہیں اور اندورنی چار پتے ڈیڑ ھ انچ سے تجاووز نہیں کرتے۔اندرونی پتوں کی جڑ پر کانٹے لگے ہوتے ہیں۔ہر گانٹھ پر اٹھ پھوللگتے ہیں۔پھول تیز نیلے یا گلابی رنگ کے پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔اس کی ڈوڈی پون انچ لمبی ہوتی ہےجس میں چار سے لے کر چھ تک تخم نکلتے ہیں۔جن کارنگ خاکی یا بھورا اور ذائقہ پھیکا لعابی ہوتا ہے.
پیدائش:
پاکستان ہندوستان اور لنکا کے مرطوب مقامات۔
مزاج:
سردتر
افعال:
مغلظ منی،مقوی باہ۔
استعمال:
تال مکھانہ(asteracantha)زیادہ تر جریان ،احتلام اور رقت منی کو دور کرنے کے لئے کھلایا جاتا ہے۔اسے تنہا سفوف بنا کر دودھ کے ہمراہ کھلاتے ہیں یا معجون بنا کر استعمال کرتے ہیں۔مقوی حلووَں میں تال مکھانہ جزو خاص ہوتا ہے۔جس کے ساتھ مغزیات ملائے جاتے ہیں۔
وئیدوں کے نزدیک اس کی جڑ کا جوشاندہ وجع المفا صل اور استسقاءکو نافع ہے۔سیلون میں یہ پودا مدربول اور جلندھر کے لئے استعمال (uses of asteracantha)ہوتا ہے۔
نفع خاص:
ممسک،مغلظ منی اور ممسن بدن ۔
مضر:
نفاخ اور دیر ہضم۔
مصلح:
قند سفید،شہد اور دودھ.
بدل:
ثعلب،ستاور اور تو دری
مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام (ماشے)۔
ذاتی تجربہ :
میں نے اپنی دس سالہ مطبی زندگی میں تال مکھانہ کو ذکاوت حس اور جریان کے لئے مفید پایا ہے اور یہ سرعت کا بغیر افیون کا اچھا علاج ہے۔
مرکب:
حب ذکی ،سفو ف سرعت بند ،سفوف مغلظ ،شاہی خاص طب نبوی دواخانہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق