مختلف نام:
اردو، ہندی تیز پات۔سنسکرت تمال پتر۔بنگالی، مرہٹی، گجرات تمال پتر۔تیلگو آکو پتری ، ملیالم لونگ پتر۔ عربی ساڈج ہندی ۔ لاطینی سنے مومم تمالا (Cinnamemum Tamala) اور انگریزی میں کا سیا سنا مون (cassia cinnamon) کہتے ہیں.
شناخت:
تیز پات درخت (cassia cinnamon) ہمالیہ پہاڑ کے قریب کشمیر، ضلع کانگڑہ، شملہ، بنگال سلہٹ، بھوٹان اور برما کے پہاڑوں میں عام ملتا ہے۔ اس درخت کی اونچائی 30سے 40 فٹ اور اس کے تنے کی گولائی چارفٹ سے پانچ فٹ تک ہوتی ہے۔ اس کا درخت یو کلپٹس کی طرح سیدھا، چھال بھورے یا پیلے رنگ کی ہوتی ہے۔ دار چینی جیسی خوشبو آتی ہے۔ اس کی نئی ٹہنیاں چکنی بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔ اس کی سفیدی مائل پھول ڈالیوں پر بکثرت لگے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل 1/2 انچ لمبا ہوتا ہے۔ جو کہ پکنے پر سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے۔ درخت تیزپات میں بساکھ میں نئے پتے نکل آتے ہیں جو کہ چھوٹے چھوٹے گلابی و پیازی رنگ کے ہوتے ہیں وہ بہت ہی خوش نما لگتے ہیں۔ بعد میں یہ پتے پک کر زردی مائل کھردرے ہو جاتے ہیں اور یہ پتے لمبے لمبے تیج کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں.
ذائقہ نہایت تیز اور خوشبودار ہوتا ہے۔ ان پتوں سے ایک قسم کا رنگ بھی نکالا جاتا ہے. اور کھانے میں خوشبو پیدا کرنے کے لئے اسے کھانے والے مصالحوں میں ملاتے ہیں۔چیت بساکھ میں اس کو پھول لگتے ہیں۔ اساڑھ سے اسوج تک پھل پک جاتے ہیں جو کہ کئی ماہ تاک درخت پر ہی رہتے ہیں۔ جس کی لکڑی بھی خوشبودار ہوتی ہے جو کہ تج طرح ہوتی ہے اور پنساری تج کی جگہ اسے فروخت کر دیتے ہیں جو کہ ٹھیک بات نہیں ہے.
پہاڑی باشندے تیزپات کو گرم کپڑوں میں رکھتے ہیں. تاکہ کپڑے کیڑوں سے محفوظ رہیں. اور کپڑے بھی خوشبو دار ہو جائیں۔ اس میں سے خوشبودار تیل بھی نکالا جاتا ہے جو کہ روغن زعفران جیسی طاقت (cassia cinnamon benefits) رکھتا ہے۔ اس کا بدل بالچھڑ ہوتا ہے.
مزاج:
گرم و خشک۔
خوراک:
ایک سے تین گرام تک۔
فوائد:(cassia cinnamon benefits)
ذائقہ چرچرا میٹھا، یہ زود ہضم ہوتا ہے اس لیے یہ بھوک بڑھانے اور آنتوں کی ریاح کو دور کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے. اس لئے مثانہ وگردہ کی پتھری کا بھی علاج ہے. اور یہ پتھری کو توڑ کر نکال دیتا ہے. منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔ جگر کے درد، استسقاء اور یرقان میں بہت مفید ہے. اس کے پتوں کو پانی میں پیس کر گنٹھیا والے اعضاء پر لیپ کرتے ہیں جس سے گنٹھیا کے درد کو آرام ملتا ہے۔ چھال کا جوشاندہ پیٹ درد کو دور کرتا ہے۔ ایام کی بندش کے لئے بھی مفید(cassia cinnamon benefits) ہے.
تیزپات(تیج پتر) کے آسان مجربات درج ذیل ہیں:
بلغم کی زیادتی:
تیزپات کی چھال 50 گرام، پپلی 50گرام سفوف بنالیں اور دو گرام صبح اور دو گرام شام ہمراہ شہد استعمال کریں۔ بلغم کی زیادتی میں مفید ہے۔ اس سے زکام دور ہوتا ہے اور بھوک بڑھتی ہے.
دمہ:
چھال تیج پات،پپلی، دونوں برابر برابر لے کر پیس لیں اور دو گرام سفوف بنالیں اور آدھا چمچہ ادرک کا رس اور دو چمچہ شہد خالص ملا کر صبح و شام کھالیں۔دمہ کے لئے ازحد مفید (cassia cinnamon benefits) ہے.
پیشاب کی نالی کی سوجن:
سفوف چھال تیج پات دو گرام صبح اور دو گرام شام پانی سےدیں۔ پیشاب کی نالی کی سوجن کے لئے مفید(cassia cinnamon benefits) ہے۔
پیٹ کا درد:
تیج پات کی چھال دو گرام کو 25 گرام پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ چھ گھنٹہ بعد جوش دیں۔ جب آدھا رہ جائے تو چھان کر نمک کی چٹکی ڈال کر دن میں دو بار دیں۔ پیٹ درد کے لئے مفید (cassia cinnamon benefits) ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
تیز پات،ساذج ہندی(cassia cinnamon)
دیگر نام:
عربی میں ساذج ہندی ،بنگالی میں نیپانی دھنے،گجراتی میں تمال پتر،سندھی میں کمال پٹ،ہندی میں تیج پات،پترج اور انگریزی میں سنامن تمالا کہتے ہیں۔
ماہیت:
تیزپات(cassia cinnamon) کا درخت ہے۔جس کا تنا یوکلپٹس کی طرح سیدھاہوتا ہے۔چیت اور بیساکھ کے ماہ میں اس کو پھول لگتےہیں اور اساڑھ سے اسوج تک پھل پک کر سیاہ رنگ کا ہوجاتا ہے۔اس درخت کے خشک پتے(تیزپات)دواًءمستعمل ہیں جو ایک گرہ تک چوڑے ڈیڑھ گرہ تک لمبے اورنوک دار جن میں جڑ سے نوک تک پانچ خط پڑے ہوتے ہیں۔پھل چھوٹے چھوٹے کالی مرچ کی مانندنیپانی دھنے کے نام سے مشہور ہیں۔ پتے رنگ میں پیازی جو بعد ازاں مائل بزدری،چھال بھوری چکنی سی جس پر سفید داغ ہوتے ہیں۔
ذائقہ:
تیز چریرا،جن میں لونگ کی طرح خوشبو ہوتی ہے۔
مقام پیدائش:
کشمیر ،شملہ،پاکستان اور برما کے پہاڑوں تیزپات کا درخت (cassia cinnamon) تین ہزارسے لے کر سات ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔
مزاج:گرم خشک درجہ دوم،بقول حکیم کبیرالدین صاحب گرم دو خشک تیسرے درجے میں
افعال:
مفرح،مقوی دماغ،مقوی معدہ ،محلل ریاح،مدر بول وحیض،جالی،دافع تعفن،محلل اورام بارہ۔
استعمال:
تیز پات (cassia cinnamon) کو بطور دوائےامراض قلب مثلاًخفقان،وجع الفوائد(قم معدہ کا درد)اور ضعف قلب میں استعمال کرتے ہیں اور وسواس،جنون،وحشت جیسےامراض دماغ میں کھلاتے ہیں۔ضعف معدہ،ضعف ہضم،درد شکم،دردآمعاء میں اور رحم کی ریاح کو خارج کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ادراربول وحیض کے لئےسرکہ میں پیس کر شکم اور پیڑوپر ضماد کرتے ہیں نیز اندرونی طور پر استعمال کرتے ہیں۔اس کی دھونی سےبچہ جلدی پیدا ہوجاتا ہے۔بغل کی بدبو کودور کرنےکے لئے تیزپات کو باریک پیس کر سرکہ میں ملا کر لیپ کرتے ہیں۔یہی عمل کنج ران کے لئے مفید ہے۔بدبوئے دہنکے ازالہ کے لئے منہ میں رکھ کر چباتے ہیں۔دافع تعفن ہونے کی وجہ سے تیزپات کے پتوں کو کپڑوں میں رکھ دیتے ہیں تاکہ کیڑا نہ لگے۔بیاض(گل چشم)سلاق(باہمنی)دھند اور ناخونہ کو کو دور کرنے کے لئے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ مثل سرمہ باریک پیس کر آنکھ میں لگاتے ہیں۔تیزپات مقوی معدہ ہونے کے علاوہ معدہ کی اصلاح کرتا ہےاور ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔
نفع خاص:
مفرح،مدر،مقوی احشاءاور محلل ریاح،مضر:پھیپھڑے اور مثانہ کو۔
مصلح:
مصطگی اور شربت بہی۔بدل:بالچھڑاور تج
مقدار خوراک:
جو شاندہ کی صورت میں تین سے چار گرام(ماشہ)سفوف کی صورت میں دو گرام (دو ماشے)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق