مختلف نام:
اردو ٹنڈا ۔ ہندی ٹنڈے ، ڈھینڈس۔ مرہٹی کنٹولی ۔ سنسکرت ڈنڈنس ،رومش پھل مٹیلی ٹرمت اور انگریزی (round cucumber) میں کہتے ہے
شناخت :
مشہور ترکاری جو موسم گرما میں گرمی سے بچاؤ کرتی ہے۔
مزاج :
سرد تر۔
خوراک:
بقدر ہضم ۔
فوائد:(round cucumber benefits)
ٹنڈے مرغوب غذا ہیں۔ پاخانہ کو پھاڑنے والے، ٹھنڈے زیادہ گیس پیدا کرتے ہیں پیشاب آور ہیں اور پتھری کی شکایت کو دور کردیتے ہیں۔ تیزابی مادہ کا مفید (round cucumber benefits) علاج ہیں۔
چند روز قبل میرے سینے میں کسی قدر جلن ہوئی۔ قبض کی بھی کیفیت تھی۔ دوا کی بجائے غذا کی طرف توجہ کی۔ رات کے کھانے میں ٹنڈے خوب کھائے ، صبح طبیعت بلکل صاف تھی جلن رفع ہوچکی تھی اور قبض بھی باقی نہ تھی۔موجودہ موسم طبیعت مالش کرتی ہے۔ ۔پاؤں جلتے ہیں کبھی سینہ اور معدہ میں جلن ہوتی ہے ۔ بدن میں تیزابی مادہ بڑھ جاتا ہے ۔ قدرت نے ان کا علاج سبزیوں کی صورت میں کیا ہےجو ٹنڈے ، کدو، چقندر ، خرفہ ( کلفہ کا ساگ )اور چھولیا وغیرہ ہیں ۔
بعض حضرات موسمی پھل اور سبزیوں سے کام و دہن کی تواضع نہیں کرتے ، موسم گرما میں بھی سردیوں کی غذا استعمال کرتے ہیں۔ موسم گرما میں انڈے وغیرہ کھانے سے طبیعت خراب ہوجاتی ہےان احباب کی نظر میں انڈہ وغیرہ مقوی غذائیں ہیں حالانکہ پھل اور سبزیاں بھی مقوی غذائیں ہیں۔ اس موسم کی مخصوص غذا تو ٹنڈا ہے اسے ڈھینڈے اور ڈھینڈے سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔ بعض حضرات تو ٹنڈا کے اس قدر شائق ہیں کہ اسے دل پسند کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔
ٹنڈے (round cucumber) کا مزاج سرد تر ہے، بدن کی خشکی اور گرمی کو دور کرتا ہے جسم سے پیشاب کے ذریعے تیزابی مادہ اور دیگر فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے ۔پیشاب کی جلن میں بھی مؤثر ہے۔خون کے بڑھے ہوئے دباؤ کی صورت میں عمدہ (round cucumber benefits) ہے۔پتھری کو خارج کرتا ہے۔
دماغ کے لئے ٹنڈا بالخصوص فائدہ مند ہے، طلباء ، صحافی ، وکیل اور دماغی کام کرنے والے حضرات کو زیادہ مقدار میں اس سبزی کو استعمال کرنا چاہئے۔
بعض اطباء کی رائے میں دل کے لئے مخصوص غذا ہے ۔خفقان اور اختلاج کی صورت میں اس کا استعمال کریں۔
قبض کے لئے ٹنڈا مفید ہے۔ رات کے کھانے میں پاؤبھر ٹنڈے کھائے جائیں تو قبض کی شکایت دور ہوجائے گی۔ ٹنڈا خون کو بھی صاف کرتا ہے۔ بعض حضرات بالخصوص کشمیری چاول کے بڑے عادی ہوتے ہیں، چاول قابض ہوتاہے۔ یہ حضرات چاول کے ساتھ ٹنڈے شوق کریں تو مناسب غذا ہوگی جس سے قبض سے نجات حاصل ہوگی۔
بعض احباب سبزی کو بطور دوا استعمال کرتے ہیں. یعنی دوچار تولہ سبزی کھاتے ہیں۔ حا لانکہ سبزی کو بطور غذا کھاناچاہئے۔ایک وقت میں نصف پاؤ سے ایک پاؤتک سبزی کھائیں۔ ٹنڈا بھی اسی مقدار میں کھائیں۔غذا اس طرح پکائیں کہ اس کا رنگ اور خوشبو وغیرہ قائم رہے۔ اس میں پانی ضرورت کےمطابق ڈالناچاہئے۔ اسے تیز آنچ پر نہ پکائیں بلکہ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ تیز آنچ پر پکانے سے ٹنڈےکے غذائی اجزاء بالخصوص حیاتین الف کا فی حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔ ٹنڈے کی سبزی میں ٹماٹر کا اضافہ مفید (round cucumber benefits) ہوتاہے۔
ٹنڈا (round cucumber) کھاتے وقت اس کے ہمراہ سلاد ضرور استعمال کریں۔ ذیل کے حیاتین الف، ج اور ک ہیں۔
62.8 پانی
0.1 چکنائی + 1.7 لحمی اجزاء
0.02 چونا + 0.16 معدنی نمک
5.3 شاستہ دار اجزاء
0.03 فاسفورس
( حکیم آفتاب احمد قریشی)0.9 فولاد
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
ٹینڈے (round cucumber)
دیگر نام:
پنجابی میں ٹنڈو یا ٹینڈے،سندھی میں میہو،اردو میں ڈھینڈے،گجراتی میں کنٹولا،سنسکرت میں ڈنڈش
ماہیت:
گول چپٹا سا پھل ہے۔ازقسم کدو،کو بیل میں لگتا ہے اور بطور ترکاری بکثرت کھا تے ہیں۔ جس کا رنگ سبززردی مائل ذائقہ قدرے پھیکا ہوتا ہے۔
مقام پیدائش:
پاکستان میں سندھ،پنجاب میں اکثر جبکہ ہندوستان میں یو پی، بہار اور پنجاب میں۔
استعمال:
صفراء کو دفع (round cucumber benefits) کرتا ہے، بلغم پیدا کرتا ہے، زود ہضم ہے اور جمیع افعال میں مثل کدو کے ہے۔دماغ کو قوت دیتا (round cucumber) ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق