خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: زیرہ سیاہ
مختلف نام: اردو زیرہ سیاہ۔ ہندی کالا زیرہ، سیاہ زیرہ۔ سنسکرت کرشن جیرک، گجراتی شاہ جیرو۔ بنگالی شاہ جیرا۔ مراہٹی شاہا جیوے۔ تامل شمائی شرگم۔ فارسی زیرہ سیاہ۔ عربی کمون۔ تیلگو شما جیلکر۔ انگریزی بلیک کراوے(Black Caraway) اور لاطینی میں کیرم کاروی(Caram-Carwi)کہتے ہیں۔
شناخت: زیرہ سیاہ کے نام سے چھوٹے چھوٹے کالے و بھورے رنگ کے نہایت خوشبودار بیج بازار میں ملتے ہیں۔ زیرہ سیاہ کا پودا دو سے تین فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ یہ کشمیر ، ہمالیہ اور گڑھوال کے نزدیکی علاقوں و پڑوسی ممالک کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہےاور ان جگہوں پر اس کی کھیتی کی جاتی ہے۔
اس کے پھول سفید چھتری کی طرح ہوتے ہیں ،جو سفید زیرے سے کچھ چھوٹے ہوتے اور لکیر دار ہوتے ہیں۔
ایران میں کرمان کےمقام پرجو سفید زیرہ پیدا ہوتا ہے، وہ ایران سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اسی لیے اسے “زیرہ کرماج” کہتے ہیں۔
زیرہ سیا ہ مہنگا ہونے کی وجہ سے اس میں کئی قسم کی کاروباری گڑبڑیاں بھی کی جاتی ہیں ۔ اس میں تیل نکالے ہوئے پھلوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے ۔ کاجر اور سویا وغیرہ کے بیج بھی اصلی زیرہ میں ملا دئے جاتے ہیں۔
اصلی زیرہ سیاہ کی دوا میں ملانے سے پہلے جانچ ضروری ہے۔ تیل نکالے ہوئے زیرہ سیاہ کے رنگ میں فرق آجاتا ہے۔ وہ ذیادہ کالے پڑ جاتے ہیں ۔ باہر سے سکڑےہوئے ہوتے ہیں ۔اس میں سے تیل نکل جانے سے اس میں خوشبوبھی کم پائی جاتی ہے۔
اصل زیرہ سیاہ میں گاجر یا سویا کے بیجوں کی ملاوٹ کی صورت میں ان بیجوں کی بناوٹ و لکیروں کو دیکھ لینا چائیے۔ اصلی زیرہ سیاہ کی نشا نیاں سویا اور گاجر کے بیجوں میں نہیں ہوتی ہیں اور سویا اور گاجر کے بیجوں میں خوشبو بھی نہیں ہوتی ہے۔
ماڈرن تحقیقا ت: تجربات سے زیرہ سیاہ میں تیل ،رطوبت،شکراور لعابی مادے وغیرہ پائےجاتے ہیں ۔
مزاج: گرم و خشک۔
خوراک: ایک گرم سفوف زیرہ سیاہ ہمراہ پانی استعمال کرایا جاتا ہے۔
فوائد: پیٹ کی گیس دور کرتا ہے۔ درد پیٹ، دنوں کی بندش، ہاضمہ کی خرابی میں مفید ہے۔ بلغم دور کرتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ پیشاب لاتا ہے۔ اس کے جوشاندہ سے کلیاں کرنے سے دانتوں کے درد کو آرام ملتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کو دور کرتا ہے۔ ہچکی کا بہترین علاج ہے۔ بواسیر کے مسوں کو دور کرنے میں مفید ہے اور زکام میں بھی فائدہ دیتا ہے۔
ڈاکٹر آر این کھوری کی رائے کے مطابق زیرہ سیاہ پیشاب اور ایام لاتا ہے۔ پیٹ کے مرض میں بھی مفید ہے۔ بچہ پیدا ہونے کے بعد اس کا جوشاندہ پلانے سے رحم صاف ہو کر سکڑ جاتا ہے اور بچہ کے لئے دودھ بھی بڑھاتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کا مجرب علاج ہونے کے علاوہ بد ہضمی کے دستوں کے لئے مفید ہے۔ زیرہ سیاہ کو کپڑوں میں رکھنے سے کپڑے کیڑوں کے کھانے سے بچ جاتے ہیں۔
زیرہ سیاہ کے مجربات درج ذیل ہیں:
دواے ریاح: دانہ الائچی خورد 25 گرام، سونٹھ 12 گرام، دار چینی 9 گرام، لونگ 6 گرم، زیرہ سیاہ 3 گرام۔ سب کہ علیحدہ علیحدہ کوٹ چھان کر ملا لیں۔ خوراک ایک سے دو گرام نیم گرم پانی یا عرق سونف سے دیں۔
دوائے قے: کالا نمک، زیرہ سیاہ، مرچ سیاہ، مصری برابر وزن پیس کر دو چند شہد خالص ملائیں اور مریض کو بطور پھکی دن میں تھوڑا تھوڑا کئی بار چٹائیں ۔ قے بند کرنے کے لئے کامیاب علاج ہے۔
جوارش کمونی: زیرہ سیاہ بریاں 100 گرام، سداب، سونٹھ ہر ایک 40 گرام، مرچ سیاہ 30 گرام، بورہ ارمنی 10 گرام، شہدسہ چند وزن ادویہ لے کر قوام بنائیں اور اس میں سب دوائیں کوٹ چھان کر ملا لیں ۔ 6 گرام سے 10 گرام ہمراہ عرق سونف دیں۔ پیٹ درد، بد ہضمی اور معدہ کی جملہ شکایات کو دور کرتا ہے۔
زیرہ سیاہ کے آیورویدک مجربات
اگنڈی تنڈی رس)بھیشجرتنا ولی(: پارہ شدھ، گندھک شدھ، میٹھا تیلیہ شدھ ، ترپھلہ، اجوائن دیسی، سجی کھار، جڑچترا، پانچوں نمک، زیرہ سیاہ ، ترکٹا، کچلہ شدھ ، سب برابر کوٹ پیس کر رس لیموں میں کھرل کریں اور گولیاں کالی مرچ کے برابر بنا لیں۔ ایک گولی عرق سونف یا نیم کرم پانی سے دیں۔
حرارت ہاضمہ کو تیز کر کے بھوک لگاتا ہے۔ پیٹ سے ہوا خارج کرتا ہے، غذا میں رغبت پیدا کرتا ہے۔ امراضِ معدہ و مردانہ صحت کو مفید ہے۔
سواد شٹ چورن: سونٹ، مگھاں ، لونگ ، دار چینی 20۔ 20 گرام۔ دھنیا، عقر قرحا ، چھال جڑ چترا ، کالی مرچ 40۔ 40 گرام۔ زیرہ سیاہ، نمک سیاہ، نمک سیندھا 80۔80 گرام، زیرہ سفید بریاں 120 گرام، انار دانہ 600 گرام۔ سب کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر ملا لیں۔ ایک سے دس گرم ہمراہ پانی دیں۔
نوٹ: انار دانہ کے علاوہ باقی ادویات کا سفوف بنا لیں اور انار دانہ کو پانی میں بھگو کر اس کے لعاب میں سفوف ملا کر گولیاں بنا لیں۔ ذائقہ دار ہے، خوب بھوک لگاتا ہے۔ بدہضمی، کمزوری ہاضمہ، قے، متلی، اپھارہ ، پیٹ درد، سر درد اور بے چینی میں مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
زیرہ سیاہ’’ کمون اسود‘‘ (Black-Cummon)
ماہیت: اس کا پودا زیرہ سفید کی طرح کا ہوتا ہے. اس کے پھول لمبے چھتوں میں لیکن زیرہ سفید کے پھولوں سے قدرے چھوٹے اور تخم بھی سفید زیرہ سے چھوٹے لیکن زیادہ خوشبودار اور سیاہ یا سیاہی مائل بھورے ہوتے ہیں۔
مقام پیدائش: ہمالیہ کے شمال میں کشمیر‘ گڑھوال‘ سرحد میں پیدا ہوتا ہےلیکن افغانستان سے منگوایا جاتا ہے۔
مزاج: گرم خشک درجہ دوم
افعال و استعمال: سفید زیرہ کی مانندلیکن اس سے قوی تر ہے
کیمیاوی اجزاء: نہ اڑنے والا تیل‘ اڑنے والا تیل‘ ایلبومن‘ میو سیلج‘ وٹامن‘ کھاد‘ اس میں اڑنے والا تیل(Carvone) سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
مصلح:اکثر اطباء کہتے ہیں کہ سرکہ میں بھگو کر زیرہ کا استعمال کرنے سے اس کے اثرات قوی ہوجانے کے ساتھ ساتھ اس کےمضر اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔
جوارش کمونی
زیرہ سیا ہ کا مشہور مرکب ہے۔ جو معدے کی برودت و رطوبت کو دفع کرتا ‘ غذا ہضم کرتا ‘بھوک لگاتا ہے‘ہچکی کو روکتا اور قبض پیدا کرتا ہے۔
مشہور مرکب: سفوف مویا ‘ جوارش کمونی مسہل ‘نمک سلیمانی‘ عرق زیرہ وغیرہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق