دمہ ایک دائمی پھیپھڑوں کی بیماری ہے۔ یہ آپ کے سانس کے نظام اس کی ٹیوبز اور نالیوں کو متاثر کرتا ہے، وہ نالیاں جو آپ کے پھیپھڑوں کے اندر اور باہر ہوا لے جاتی ہیں۔ جب آپ کو دمہ ہوتا ہے، تو آپ کی سانس کی نالیوں میں سوجن اور تنگ ہو جاتی ہیں۔ جس سے یہ آپ کے سینے میں گھرگھراہٹ، کھانسی اور جکڑن کا سبب بن سکتا ہے۔ جب یہ علامات معمول سے زیادہ خراب ہو جائیں تو اسے دمہ کا دورہ بھی کہا جاتا ہے۔
دمہ کی وجہ کیا ہے؟
جینیات اور آپ کا ماحول ممکنہ طور پر اس میں کردار ادا کرتا ہے کہ کس کو دمہ ہوتا ہے۔دمہ کا دورہ اس وقت ہو سکتا ہے جب آپ کو الرجی کی شکایت کا سامنا ہو۔ الرجین وہ مادے ہیں جو الرجک رد عمل کا سبب بنتے ہیں۔جس میں شامل ہیں مٹی اور دھول کے ذرات، پولن گھاس اور درختوں سے، کیڑے اور چوہوں کا فضلہ جیسی چیزیں الرجک دمہ کی وجوہات میں شامل ہیں۔ عام طور پر دمہ کی وجہ بننے والے عوامل میں ٹھنڈی ہوا میں سانس لینا، مخصوص دواؤں کا استعمال، نزلہ اور زکام سے ہونے والے انفیکشن، فضائی آلودگی، تمباکو کا دھواں، کیمیکلز یا صنعتی دھول میں سانس لینا، ورزش کی وجہ سے دمہ جسمانی ورزش کے دوران ہوتا ہے، خاص طور پر جب ہوا خشک ہو۔دمہ کے محرکات ہر فرد کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بدل سکتے ہیں۔
دمہ کا خطرہ کس کو ہے؟
دمہ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے، لیکن یہ اکثر بچپن میں شروع ہوتا ہے۔ کچھ عوامل آپ کے دمہ کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔جب آپ کی ماں حاملہ ہو یا جب آپ چھوٹے بچے ہوں تو دوسروں سے دھوئیں کا سامنا کرنا، بعض مادوں کے سامنا آنا جیسے کیمیلز یا صنعتی دھول، جینیات اور خاندانی تاریخ۔ اگر آپ کے والدین میں سے کسی کو دمہ ہے تو آپ کو دمہ ہونے کا زیادہ امکان ہے، خاص طور پر اگر وہ آپ کی والدہ کو ہو۔ موٹاپا اور الرجی جیسی دیگر بیماریوں یا حالات کا ہونا، اکثر چھوٹے بچوں کو وائرل سانس کے انفیکشن کاہونا شامل ہیں
دمہ کی علامات کیا ہیں؟
دمہ کی علامات میں شامل ہیں:
سینے کی جکڑن
کھانسی، خاص طور پر رات یا صبح سویرے
سانس میں کمی
گھرگھراہٹ، جس کی وجہ سے جب آپ سانس باہر نکالتے ہیں تو سیٹی کی آواز آتی ہے۔
یہ علامات ہلکے سے شدید تک ہوسکتی ہیں۔
بچوں میں دمہ کی وجوہات
الرجی یا دمہ کی خاندانی تاریخ، قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش تمباکو کے دھوئیں کا سامنا کرنا، موٹاپا، زیادہ فضائی آلودگی والے علاقے میں رہنا۔
دمہ کا کوئی علاج نہیں ہے۔ اور، بچوں میں بے قابو دمہ پھیپھڑوں کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیکن زیادہ تر بچوں کے لیے، دمہ کو مناسب علاج اور انتظام سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
بچپن کے دمہ کی علامات
بچوں میں دمہ کی تشخیص مشکل ہو سکتی ہے۔ اس کی علامات سانس کی دیگر بیماریوں کے ساتھ الجھ سکتی ہیں، اور آپ کے بچے کی عمر کے لحاظ سے، اس کے لیے اس کی علامات کی وضاحت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔دمہ کے شکار بچے وہی علامات ظاہر کر سکتے ہیں جو بڑوں میں دمہ، کھانسی، گھرگھراہٹ اور سانس کی کمی ہے۔ کچھ بچوں میں، دائمی کھانسی واحد علامت ہو سکتی ہے۔
کھانسی جو مسلسل یا وائرل انفیکشن کی وجہ سے بدتر ہوتی ہے، اس وقت ہوتی ہے جب آپ کا بچہ سو رہا ہو یا کھیل رہا ہو، یا ٹھنڈی ہوا سے متاثر ہو،جب آپ کا بچہ سانس چھوڑتا ہے تو گھرگھراہٹ یا سیٹی کی آواز آتی ہے۔تھکاوٹ کا شکار رہنا، کھیلوں یا سماجی سرگرمیوں سے گریز کرنا، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے سونے میں دشواری ہونا۔