نظامِ انہظام (digestive system function) کے عضو میں نرخرہ (غذا کی نالی)، معدہ، چھوٹی اور بڑی آنتیں، جگر اور پِتہ شامل ہے۔ خوراک منہ سے ہوتی ہوئی معدہ تک پہنچتی ہے جہاں مکمل طور پر ہضم ہوتی ہے۔ پروٹین اور کاربوہائڈریٹز معدہ میں ہضم ہوتے ہیں جب کہ چکنائی والی خوراک جگر میں ہضم ہوتی ہے۔ انسان کی مکمل صحت کے لیے نظامِ انہظام کا ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ بیشتر بیماریاں (digestive diseases) جن میں دل کے امراض ، جلد کے مسائل اور دیگر جسم کے امراض شامل ہیں وہ زیادہ تر نظامِ انہظام کی بیماریوں کی وجہ سے ابھرتی ہیں۔
نظامِ انہظام کی بیماریاں اور ان کےاسباب
نظامِ انہظام کی بیماریوں کی شرح دن بدن بڑھ رہی ہیں اس کی بنیادی وجہ آج کل لوگوں کا طرزِ زندگی ہے۔ تجزیے کے مطابق اس وقت نظامِ انہظام کی مختلف بیماریوں (digestive diseases) کی شرح اموات کم و بیش کچھ اس طرح ہے۔
1. قبض: ٦۳ ملین
2. ہرنیہ:۳ ملین
3. پِتے میں پتری: ٢۰ ملین
4. معدے کا السر: ۷ملین
5. جگر کے امراض:۳ ملین
اس کے علاوہ بھی نظامِ انہظام (digestive system function) کی کئی بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے روزانہ کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ز یادہ تر اموات ترقی پذیر ممالک اور ان جگہوں پر پائی جاتی ہیں جہاں صفائی کا نظام بہت خراب ہو، شراب نوشی کا رجحان ہو اور لوگ چکنی چیزوں کا بے جا استعمال کرتے ہوں۔
بد ہضمی
بد ہضمی نظام انہظام (digestive system function) کی عام بیماری ہے اس کے بہت سے اسباب ہو سکتےہیں سب سے اہم سبب یہ ہے کہ خوراک کو اگر چبا چبا کر نہ کھایا جائے تو اس کے ریزوں کو ہضم کرنے میں معدے اور آنتوں کو زیادہ زور لگانا پڑتا ہےاور نامکمل ہاضمے کی وجہ سے قبض یا پیٹ دردہو سکتا ہے۔
1. اسی طرح کچی سڑی ہوئی غذاؤں کو ہمارا معدہ ہضم نہیں کرتا ہے
2. بے وقت کھانے سے بھی بد ہضمی ہو سکتی ہے زیادہ گھی والے کھانے معدے کی خرابی کا سبب بنتےہیں۔
3. زیادہ ذہنی دباؤبھی بد ہضمی کی اہم وجہ ہے۔
4. چھوٹے بچوں میں گائے بھینس کا دودھ پینے سے بھی بدہضمی ہو جاتی ہے
5. کھانے پینے اور طرز ِزندگی میں تبدیلی بد ہضمی کے اسباب کو دور کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ غذا کو خوب چبا چبا کر اور آرام سے کھائیں۔
6. کوشش کریں کہ خوراک صاف ستھری اور تازہ ہو تاکہ بد ہضمی سے بچا جا سکے
7. بچوں کو بھینسں کا دودھ پلانا ہو تو پانی ملا کر پلائیں
معدے کا السر
معدے میں بہت زیادہ تیزابیت ا ُ لٹیوں کا آنا اور سینے میں جلن تمام صورت حال معدے کے السر کی علامات ہیں۔ اگر آپ کو جلن بہت زیادہ محسوس ہو تو انتظار نہ کریں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ کھاناسانس کی نالی میں واپس نہ چلا جائے۔
معدے کی تکلیف (digestive diseases) کا زیادہ تر مسئلہ رات کو ہوتا ہے اگر کوئی اور بیماری نہ ہو تو بعض اوقات رات کو دیر سے کھانا کھاکے فوراً سو جانے سے بھی تکلیف ہوتی ہے
مزید اسباب میں تیز مرچ مصالحہ کھانا گُٹگےکا استعمال اورپانی کا کم استعمال بھی شامل ہے
معدے کی تکلیف میں مبتلا افراد تیز مرچ مصالحہ نہ کھائیں تلی ہوئی چیزوں کا استعمال نہ کریں وہ غذا جو دیر سے ہضم ہوتی ہو یا گیس کرتی ہو جیسےگوبھی ،آلو، چنے کی دال ،کلیجی وغیرہ ان کا استعمال نہ کریں ایسی صورتِ حال میں ابلی ہوئی سبزیاں کھچڑی دلیہ تھوڑی سی کالی مرچ کے ساتھ استعمال کریں اگر ان باتوں کا خیال نہ رکھاجائے تو سارا جسمانی نظام درہم برہم ہو سکتا ہے
1. معدے میں تیزابیت ہو تو ٹھنڈے دودھ کا استعمال کریں
2. معدے کے السر کا علاج سادہ غذا سے کریں
3. چھوٹے چھوٹے لقمے کھائیں
4. کوشش کریں جتنی بھوک ہو اس سے کم کھائیں۔ اس سے متعلق ہمیں طبِ نبویؐ سے بھی روایت ملتی ہے کہ کھانا ہمیشہ بھوک رکھ کر کھائیں۔
گیسٹرو
نظام انہظام (digestive system function) کی خرابی کا د ائمی مرض بھی بن جاتا ہے اس بیماری میں پیٹ میں موجود تیزابیت غذائی نالی (digestive diseases) سے منہ کی طرف آجاتی ہے،جس کی وجہ سے تیزابیت، جلن اور سینے میں درد محسوس ہو سکتا ہے۔
پیچش
پیچش ہونے کی بنیاد ی وجہ آلودہ پانی اور ناقص خوراک ہوتی ہے اگر کھانے پینے کا خیال نہ رکھا جائے پیچش کی شکایت ہو جاتی ہے ہمیشہ صاف ستھری جگہ کھانے کی چیزیں خریدیں کھانا ہمیشہ اچھی طرح پکا کر کھایا جائے کھانا گرم کر کے کھایا جائےٹھنڈے کھانے میں جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں.
کچی سبزیاں پھل دھوئے بغیر نہ کھائیں
نظامِ انہظام کی بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے۔
اگر ہمارا نظامِ انہظام (digestive system function) صحیح طریقے سے کام نہ کرے یا اس میں کو ئی بیماری موجود ہو تو یہ ہمارے معیار زندگی کو کافی کم کردیتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا گیا ہے کہ معدے کی بیماریوں (digestive diseases) کے باعث جسم دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔ معدے کی بیماری کی وجہ سے سرطان ہونے کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی معدے یا جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں یا ان سے بچنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ ان سے بچاؤکے طریقوں پر غور کیا جائے۔ تاکہ معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔
1. کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں اور صاف ستھری غذا کھائیں۔
2. تمباکو نوشی سے پرہیز کریں
3. زیادہ چکنائی والی غذا سے پرہیز کریں
4. شراب نوشی اور دیگر نشہ آور ادویات کا استعمال نہ کریں
5. دوائیوں کا استعمال کم سے کم کریں اور بہتر قدرتی ٹوٹکے اپنائیں تاکہ معدے میں تیزابیت اور السر نہ ہو۔
6. روزانہ ورزش کی عادت بنائیں اور روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی کے استعمال کی عادت بنائیں۔
اگر آپ اپنے آپ کو صحت و تندرست (digestive system function) رکھنا چاہتے ہیں تو اپنےکھانے پینے کی عادات کو بدلیں ، خوش رہیں اور اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھیں۔انسانی جسم کو مناسب مقدار میں سب چیزیں کھانی چاہیے دال سبزی گوشت اور پھل سب کچھ مناسب مقدار میں کھانا چاہیے۔
کسی ایک یا دو کھانے والی چیزوں پر زور دینا اور باقی کو چھوڑ دینا صحیح نہیں ہے۔ جس طرح زیادہ کھا نا ٹھیک نہیں اسی طرح بہت کم کھانا بھی نقصان دہ (digestive diseases) ہے کھانے میں بسکٹ چائے کافی پر اکتفا کرنا بھی معدہ کے لئے زہر ہے۔