آکو پنکچر چائنہ کا ایک مقبول ترین اور قدیم طریقئہ علاج ((acupuncture treatment) ہے۔ آکو پنکچر لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سوئی چبھونے کے ہیں۔
یہ سائنسی طریقہ علاج اورانسانی جسم کے امراض کا متبادل علاج ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اس کی تاریخ ساڑھےچار ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہےزمانئہ قدیم میں بانس کی بنی ہوئی تیلیوں ، نوکیلے پتھروں نوکیلی ہڈیوں اور سینگوں وغیرہ سے آکو پنکچر (acupuncture history) کیا جاتا تھا لیکن اب اسٹیل لیس اسٹیل کی سوئیاں بنائی جا رہی ہیں جو کہ اس طریقہ علاج میں بہت زیادہ مفید اور بہتر ہیں اور یا پھر اگر سوئیاں میسر نہ ہوں تو انگلی یا انگوٹھے کے ناخن کے دباؤ سے بھی کام لیا جاسکتاہے جسےایکوپریشر کہا جاتا ہے۔
چائنیز معالجوں کے آکو پنکچر طریقہ علاج (acupuncture history) کی آج میڈیکل سائنس بھی تصدیق کرتی ہے۔۔اسی لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (عالمی ادارہ صحت ) نے بھی آکو پنکچر کو طریقہ علاج تسلیم کرلیا ہےاور اب یہ علاج صرف چین میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہوچکا ہے۔
آکو پنکچر معالجین کے مطابق آکو پنکچر ہر بیماری کا علاج ہے۔
روایتی چینی طب میں معالجین کے نزدیک بیماری انسانی جسم میں توانائی کے بہاؤ میں عدم توازن یا رکاوٹوں کی وجہ سےپیدا ہوتی ہے. ۔آکو پنکچر انسانی جسم میں موجود وہ پوائنٹس ہیں جن پر سوئی چبھو کر تحریک دینے سے توانائی کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔ یعنی آکو پنکچر انسانی جسم پر وہ پوائنٹس ہیں جہاں کی جلد کی برقی قوت کم ہو جاتی ہے اس لیئے ان پوائنٹس پر سوئی چبھو کر برقی قوت کو بحال کیا جاتا ہے جس سے صحت بحال ہوجاتی ہے۔ آکو پنکچرمیں ((acupuncture treatment) ادویات کا استعمال نہیں ہوتا‘ صرف انسانی جسم کے بیرونی حصے یعنی جلد پر واقع نقاط پر سوئیاں چبھو کر بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
اِس طریقۂ علاج میں جسم کے مخصوص حصوں یعنی پوائنٹس پر سوئیاں لگا کر درد ، بیماریوں اور تکالیف کو دور کیا جاتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کےمطابق 1991 میں انسانی جسم میں361 ایکوپنکچر پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی تھی. لیکن اب انسانی جسم میں . ایکوپنکچر کے چار سو سے زیادہ پوائنٹس بیان کیے گئے ہیں اور معالجین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی جسم پر 2،000 ایکوپنکچر پوائنٹس ہوتے ہیں۔
بیہوشی‘ غشی‘ مرگی‘ ‘ تشنج کے دورہ کیلئے فرسٹ ایڈ میں آکوپنکچر پوائنٹس استعمال ہوتے ہیں۔اسی طرح پیٹھ درد، کمر کا اچانک درد،گردن ، اور دیگر جسمانی درد ، سر درد، دائمی درددائمی تھکاوٹ سنڈروم ، ڈپریشن، تنفس کی خرابی،، جلد کی خرابی، ہضم کی خرابی وغیرہ کے لیے بھی آکو پنکچر طریقہ علاج ((acupuncture treatment) بہترین مانا جاتا ہے ہارٹ اٹیک کی صورت میں مخصوص جگہ کی مالش کرکے حرکت قلب کو نارمل کیا جاسکتا ہے اس طریقہ علاج سے مدافعتی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔آکو پنکچر طریقہ علاج کے کسی قسم کے سائیڈ ایفکٹس بھی نہیں ہیں۔
آکوپنکچر (acupuncture history) کے ممکنہ خطرات بھی ہو سکتے ہیں مثلاً معمولی خون بہاؤ یا غیر معیاری انجکشن یا سوئیاں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن اب معیاری انجکشن یا سوئیوں سے انفیکشن کا خطرہ بھی کم سے کم ہو گیا ہے۔ اگر کسی مریض میں خون کی بیماری ہوتی ہے یا خون پتلا ہو تو یہ خطرناک ہے.
خوب کلاں
خوبکلاں کو خاکسی یا خاکشی کے نام سے بھی جانا...