عربی میں ازخر انگریزی میں لیمن گراس اور اردو میں جنگلی گھاس کہلانے والی یہ چاۓصحرا میں پیدا (lemongrass history) ہوتی ہے۔اسے کوئی انسان نہیں بلکہ مکمل طور پر اللہ کی قدرت پالتی پوستی ہے۔یہ کوئی عام لیمن گراس نہیں بلکہ خاص قسم ہے جو اپنی مرغوب خوشبو اور ہلکے سے ترش ذائقہ کی وجہ سے مشہور (lemongrass benefits) ہے۔یہ بدؤوں کے ہاں عام طور پر مہمان نوازی کے لئے رواج میں ہے۔اور اسکی تجارت اور خریدوفروخت مسجدِ قباء اور جبلِ احد پر عام ہے۔صحیح مسلم کے مطابق آپﷺ نے مکہ (lemongrass history) میں میں اسکے پودوں کے بارے میں فرمایا’اس پودے کو مت کاٹو’ ،عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی ایک مقام پہ حوالہ دیا ہے کہ ‘اے اللہ کے نبیﷺ ،سواۓازخر،کیونکہ مکہ کہ لوگ اور ان کےغلام اور انکے گھر والے اسے اپنے لئے استعمال کرتے ہیں’،لہذا آپ ﷺ نے فرمایا ‘سواۓازخرکے’۔
ازخر یعنی لیمن گراس جو کہ ہلکے لیموں اور اور ہلکے سے سبز رنگ کی ہوتی ہے ایک خشک گھاس نما جھاڑی ہے۔اور یہ بہت گرم ہوتی ہے۔یہ ہلکا پھلکا سا ایسا لطیف قہوہ یا چاۓبناتی ہےجوخون کو انجمادسے (lemongrass benefits) روکتی ہے، اور رگوں میں خون کی روانی میں معاون کا کردار ادا کرتی ہے۔یہ پیشاب اور ماہواری خون کے بہاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جگر اور گردے کی پتھریوں اور معدہ کی گلٹیوں کو ختم کر تی ہے۔اسکا استعمال چاۓیاپٹی باندھ کردونوں طرح سےمؤثرہوسکتاہے۔ازخر کا تنا دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کو اسہال اور الٹیوں سے نجات بھی دیتا ہےاور معدہ کی حالت کو متوازن کرتا ہے۔
لیمن گراس مشرقی ہندوستان،مالابار اور کوچن میں بھی (lemongrass history) ملتی ہے۔یہ ریت ٹیلوں یا ہلکی ریت پہ اگی نظر آتی ہے۔ویسے گہری ،گھنی اور اور زرخیز مٹی میں اسکی پیداوار بھی کی جا سکتی ہے لیکن اسطرح گھاس زیادہ اونچی ہو جاتی ہےاور اس سے حاصل کیا جانے والا تیل اپنی ترش صلاحیت میں کم ہو جاتا ہے۔ گرمی اور کڑی دھوپ میں یہ بہت پروان چڑھتی ہے۔کم ڈھلان سطح پر اگنے والی گھاس بھاری بارشوں کی وجہ سے زیادہ خالص تیل کا زریعہ بنتی ہے۔
اسکا تیل خوشبووالا صابن بنانےاور میک اپ کے سامان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اسکے علاوہ مچھر بھگانے والی ادویات،اور سینتھیٹک خوشبوؤں میں بھی یہ استعمال کیا جاتا ہے۔آجکل پاکستان میں بھی صحرائی علاقہ جات میں اسے اگایا جارہا ہے۔زیادہ تر اس کے قہوہ کو چاک و چوبند ہونے اور موٹاپےکے خاتمے کے لئے سردیوں میں مشروب کے طور پر پیا (lemongrass benefits) جاتا ہے۔گرین ٹی کی طرح لیمن گراس نے بھی اپنے اچھوتے فوائد سے حکیمو ں اور اور طب کے ماہروں کے دل کو موہ لیا ہے پیٹ کی بیماریوں کے لئے خاص کر یہ بہت سے نسخوں کا حصہ بن چکی ہے۔
انجیر-طبِ نبوی ؐ کے حوالے سے اہمیت
خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: انجید طبی معالج...