بلڈ پریشر چاہے زیادہ ہو یا کم دونوں صورتِحال میں کئی طرح کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ بی پی کا ہائی یا لو ہونا ممکنہ طور پر جسم میں کسی قسم کی بیماری (symptoms of blood pressure) کی موجودگی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق دونوں مرد اور خواتین اس موذی مرض کا برابر طور پر شکار ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہر سال ۷․۵ ملین اموات پوری دنیا میں واقع ہوتی ہے اور اس کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ پوری دنیا میں ہائی بلڈ پریشر جسکو ہائپرٹینشن بھی کہا جاتا ہے کے مریض تقریبا” چالیس فیصد یا پچیس سال اور اس سے اُوپر کے عمر کے لوگ شامل ہیں۔ ہائیپو ٹینشن یعنی لو بلڈ پریشر (treatment of blood pressure) کی شرح ہائی کے مقابلے میں کم ہے۔
بلڈ پریشر کی رینج
نارمل بلڈ پریشر۱۲۰/۸۰۔ اگر بلڈ پریشر اس رینج سے زیادہ ہو جائے تو ہائپر ٹینشن کہا جاتا ہے اور اس کے برعکس لو ہو جائے تو ہائیپو ٹینشن کی حالت کہلائی جاتی ہے۔ ۴۰ سال سےزائد عمر میں عام طور پر بلڈ پریشر١۱۳۰ ۹۰ہوتا ہے یہ نارمل تصور کیا جاتا ہے۔اگر اس رینج سے زیادہ آئے تو فکر مندی کی بات ہے آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجوہات
بلڈ پریشر اپنے آپ عام طور پر نہیں بڑھتا بلکہ اس کے بڑھنے میں کوئی نہ کوئی جسمانی بیماری کی وجہ ہوتی ہے۔ جن وجوہات کی بنِا پر بلڈ پریشر ہائی ہو سکتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
پرائمری ہائیپر ٹینشن جیینز کی میوٹیشن، فزیکل چینج اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کا مسلہ ہو سکتا ہے۔
سیکنڈری ہائیپرٹینشن: یہ جلد شدت اختیار کر جاتی ہے اور یہ مندرجہ ذیل بیماریوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے
1. گردہ کی بیماری
2. اوبسٹرکٹو سلیپ ایپنیا
3. دل کی بیماری
4. تھائیروائڈ کی بیماری
5. ادویات کے منفی اثرات
6. ایڈرینل گلینڈ کی بیماری
7. شراب نوشی
8. ذہنی دباؤ
9. حمل
10. سرطان
11. ذیابیطس
لو بلڈ پریشر کی وجوہات
عام طور پر لو بلڈ پریشر کسی بیماری کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ کچھ لوگوں کا جسمانی نظام اس طرح کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر (symptoms of blood pressure) لو رہتا ہے اس کے علاوہ حمل اور ذہنی دباؤکی وجہ سے بھی بی پی لو ہو جاتا ہے۔
بی پی کے ہائی اور لو ہونے کی علامات عام طور پر ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ اس لیے جب آپ کو اپنے آپ میں کچھ مختلف سی کیفیت محسوس ہو تو فوری طور پر اپنا بلڈ پریشر (treatment of blood pressure) کا معائنہ کروائیں۔
ہائی بلڈ پریشر کی علامات
1. تیزی آنا
2. دل کی دھڑکن تیز ہونا
3. سر درد
4. سانس کا رکنا
5. غنودگی
6. ناک سے خون آنا
7. گھبراہٹ ہونا
8. بے ہوش ہو جانا
لو بلڈ پریشر کی علامات
1. تھکاوٹ
2. گھبراہٹ
3. دھندلا نظر آنا۔
4. جلد میں پیلاہٹ
5. کسی چیز میں دل نہ لگنا
6. کمزوری محسوس ہونا۔
بلڈ پریشر کا علاج
ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے قدرتی طریقے
1. اگر آپ ہائی بلڈ پریشر (symptoms of blood pressure) کے مریض ہیں اور آپ اس سے مسلسل دو چار ہیں تو بہتر ہے کہ آپ اپنا طرز زندگی بہتر بنائیں
2. اپنی خوراک میں نمک کم سے کم استعمال (treatment of blood pressure) کریں خاص طور پر کچا نمک بالکل بھی نہ لیں
3. دن میں دس سے بارہ گلاس پانی پیئے۔
4. کھانے میں گھی یاتیل کا استعمال نہ ہونے کے برابر کریں
5. روزانہ ورزش کریں اور کھانے کے بعد چہل قدمی کی عادت بنائیں
6. پوٹاشیم سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھائیں۔ ان میں کیلا،ٹماٹر، آلو، کھیرامسمی اور خربوزہ شامل ہے۔
7. کیفین کا استعمال کم سے کم کریں۔ اس میں چائے اور کافی شامل ہیں۔ اگر آپ اپنے آپ کو تازہ دم چائے پینے کے بعد محسوس کرتے ہیں تو سبز چائے کا قہوہ استعمال کریں۔ یہ افادیت کا حامل ہے اور آپ کے جسم کے دوسرے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیجنٹز سے بھرپور ہوتا ہے۔
8. اپنے آپ کو خوش رکھیں۔ اگر کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو اس کو کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ڈپریشن بلڈ پریشر بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
9. اگر آپ کا بلڈ پریشر موٹاپے کی وجہ سے تیز رہتا ہے تو اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کریں۔
10. سگریٹ اور شراب نوشی سے پرہیز کریں
11. چینی کا استعمال کم کریں۔ اگر آپ بلڈ پریشر (treatment of blood pressure) کے مریض ہیں تو چینی کے استعمال میں کمی لائیں کیونکہ بلڈپریشر اور چینی کے استعمال کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ وومن ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق جو خواتین سوڈا پیتی ہیں ان میں بلڈ پریشر زیادہ پایا جاتا ہے ان خواتین کے مقابلے میں جو کم یابالکل استعمال نہیں کرتیں۔
12. انڈے کی سفیدی کا استعمال کریں۔
فوری طور پر ہائی بلڈ پریشرنارمل کرنے کا مفید ٹوٹکہ۔
اگر آپ کا بلڈ پریشر ہائی (symptoms of blood pressure) ہے تو فوری طور پر ایک گلاس میں تھوڑا دودھ شامل کریں اور اس میں پانی ملائیں۔ دو یا تین بار پینے سے بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا۔ اس سے جسم کی گرم بھی کم ہوتی ہے اور آپ ترو تازہ بھی محسوس کریں گے۔
لو بلڈ پریشر کو ٹھیک کرنے کے قدرتی طریقے
1. اگر آپ کا بلڈ پریشر لو (symptoms of blood pressure) ہو جاتا ہے تو آپ ابلا انڈا دن میں ایک یا دو بار کھائیں
2. کسی بھی پھل کا جوس تھوڑا سا نمک ملا کر پیئں۔
3. ورزش کریں
4. بہت دیر کے لیے کھڑے نہ ہوں۔ اگر چکر محسوس ہوں تو فوری طور پر پانی میں نمک اور چینی شامل کرکے پی لیں۔
5. اپنے آپ کو خوش رکھیں
6. اگر کسی دوائی کا استعمال کر رہے ہیں تو غور کریں کہ کہیں کسی دوائی کی وجہ سے تو بلڈ پریشر میں کمی نہیں آرہی ہے۔
7. اگر قدرتی طریقوں سے بلڈ پریشر (treatment of blood pressure) نہیں کنٹرول میں آتا تو لازمی طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ لاپرواہی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اور بلڈ پریشر کا کنٹرول نہ ہونا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ حاملہ خواتین کو اگر بلڈ پریشر کا مسٔلہ ہو تو وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ بلڈ پریشر کا ہائی ہونا بچے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔